اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے جمعرات کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر افغان دارالحکومت کابل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ ایئرلائن نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنی پروازیں بند کر دی ہیں جو اطلاع ثانی بند رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں منفی حالات کے باوجود پی آئی اے کی چارٹرڈ پروازیں کابل کے اندر اور باہر انسانی بنیادوں پر چلائی جا رہی تھیں۔پی آئی اے نے اس وقت بھی اپنی پروازیں جاری رکھیں جب دیگر ایئرلائنز افغانستان کو جنگی علاقہ سمجھتے ہوئے اپنی پروازیں نہیں چلا رہی تھیں۔
پاکستانی طیارے اب تک افغانستان سے تین ہزار سے زائد مسافروں کو نکال چکے ہیں۔ افغانستان سے لے جائے جارہے لوگوں میں اقوام متحدہ ، عالمی بینک ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور صحافی شامل ہیں۔