اسلام آباد: ہندوستان کے سامنے ہمیشہ اپنی اکڑ دکھانے والے پڑوسی ملک پاکستان کے لئے مشکلات میں آخر ہندوستان ہی کا م آئے گا۔ کورونا ویکسین کے لئے چین کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے پر پاکستان نے ہندوستان کو یاد کیا اور کشیدہ تعلقات کے باوجود ، پاکستان کے ریگولیٹری اتھارٹی نے ہندوستان میں بنی آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان اپنی 20 فیصدی آبادی کے لئے یہ ویکسین ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کے تحت نہیں بلکہ کوویکس منصوبے کے تحت حاصل کرے گا۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہندوستان میں بنائی گئی کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب ، اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ہفتے چین کی سیانوفارم ویکسین کو بھی رجسٹرڈ ہو جائے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان کو یہ ہندوستان میں بنی یہ ویکسین دو طرفہ معاہدے کے تحت ملے گی، اس پر سلطان نے کہا کہ اندراج کو ویکسین کی دستیابی یا رسد میں مکس نہیں کرنا چاہئے۔
سلطان نے کہا ، ہم نے اس ویکسین کو رجسٹر کیا ہے کیونکہ اس کی تاثیر 90 فیصد کے لگ بھگ ہے اور ہم اسے دوسرے ذرائع سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ منظوری ہمیں کوویکس سکیم کے تحت ویکسین حاصل کر نے کی منظوری دے گی۔آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کوویکس عالمی اتحاد ہے جسے گلوبل کے عالمی اتحاد فار ویکسین اور امیونائزیشن( جی اے وی آئی ) نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔
کوویکس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دنیا کے 190 ممالک کی 20 فیصد آبادی میں مفت کورونا ویکسین فراہم کرائے گی۔ اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستان کو امید ہے کہ اپریل کے آس پاس اسے ہندوستان میں بنائی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین مل سکتی ۔ہندوستان کے ساتھ تجارت کی بندش کی جانب توجہ دلائے جانے پر عمران کے مشیر خصوصی نے کہا کہ زندگی بچانے والی دوائیں درآمد کی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب ، وزارت قومی صحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کوہندوستان میں آکسفورڈ کی کورونا ویکسین ملنے کا تقریبا ًکوئی امکان نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان نے پہلے اپنی تحقیق کوخریدلیا ہے اور وہ اسے تیار کررہاہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلے اپنے عوام کو ترجیح دے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان کو آکسفورڈ کی کورونا ویکسین ملنے کا واحد موقع کوویکس اسکیم کاہے۔