Pakistan Army says Afghan border fencing won't be halted despite Taliban objectionsتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس )پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر باڑ ہر صورت مکمل کی جائے گی، کیوں کہ یہ باڑ لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے نہیں بلکہ ا±ن کی حفاظت کے لیے لگائی جا رہی ہے۔بدھ کو راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتحار کا کہنا تھا کہ باڑ کی تنصیب میں شہدا کا خون شامل ہے، لہٰذا یہ امن کی باڑ ہے جو ہر صورت مکمل کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں، غلط فہمیوں پر کان دھرنے کے بجائے اِکا دکا واقعات کو بردباری سے حل کرنا چاہیے تاکہ امن قائم رہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل افغان طالبان اہل کاروں کے ہاتھوں ڈیورنڈ لائن پر پاکستان کی جانب سے لگائی جانے والی باڑ اکھاڑنے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئی تھیں۔البتہ میجر جنرل بابر افتحار کا کہنا تھا کہ ان واقعات کو بار بار اچھال کر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حالاں کہ پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی حکومت کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔

ترجمان پاکستانی فوج نے واضح کیا کہ پاکستان، پاک، افغان سرحد کو ڈیورنڈ لائن نہیں مانتا، یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی سرحد ہے اور اپنی سرحد کے اندر پاکستان اپنی مرضی سے اقدامات کر سکتا ہے۔میجر جنرل بابر افتحار کا کہنا تھا کہ پاک، افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 94 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے جب کہ پاک، ایران سرحد کے 71 فی صد حصے پر باڑ لگ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک، افغان سرحد پر پاکستان نے 1250 چوکیاں قائم کر رکھی ہیں جب کہ افغانستان کی صرف 377 چیک پوسٹس ہیں۔ لہٰذا دوسری طرف سے غیر قانونی نقل و حرکت روکنا چیلنج رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *