Pakistan backs China stance on Pelosi's visit to Taiwanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: اپنے اتحادی اور دوست چین کے لیے پاکستان اب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے معاملے میں بھی کود پڑا ہے۔ یہی نہیں پاکستان نے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر درس دینا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان نے اپنے قریبی اتحادی چین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین مضمرات ہوں گے۔

دفتر خارجہ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو تائیوان کی موجودہ پیش رفت پر گہری تشویش ہے جس کے علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔پاکستان نے بھی ون چائنا پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے دنیا پہلے ہی سکیورٹی کی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے اور دنیا اب کسی اور بحران کا سامنا نہیں کر سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

واضح ہو کہ پیلوسی نے چین کی وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے تائیوان کے دارالخلافہ تائپی پہنچیں۔ وہ گزشتہ 25 سالوں میں تائیوان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار ہیں۔ پیلوسی کے تائیوان پہنچنے کے بعد، چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا اور سخت اعتراض درج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *