Pakistan backs Saudi Arabia after OPEC+ output cut riles USتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یوایس ) تیل پید ا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی طرف سے خام تیل کی یومیہ پیدوار کم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں تناﺅپیدا ہوا ہے جب کہ پاکستان نے اس فیصلے پر سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ اوپیک نے اکتوبر کے اوائل میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تیل کی یومیہ پیدوار میں 20 لاکھ بیرل تک کمی کا فیصلہ کیا تھا جس پر امریکہ کی طرف سے تنظیم کے اہم رکن مملک سعودی عرب پر تنقید کی گئی تھی اور دو طرفہ تعلقات پر نظر ثانی کا انتباہ کیا تھا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو سعودی عرب کے حمایت میں جاری ہونے والے بیان میں براہ راست امریکہ کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑہاو¿ سے متعلق سعودی عرب کے خدشات کی تائید کرتا ہے۔البتہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایسے معاملات کو باہمی احترام ساتھ تعمیر ی انداز میں حل کرنے کا حامی ہے۔سعودی عرب کے حمایت میں پاکستان کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند دن قبل امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں شکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا۔

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت کے اظہار کا تعلق صد ر بائیڈن کے بیان سے نہیں ہے، بلکہ سعودی عرب سےاپنے دیرینہ تعلقا ت وجہ سے پاکستان اس کی تائید کررہا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ کیوں کہ ماضی میں سعودی عرب نے بھی مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *