اسلام آباد: پاکستان نے 2 لاکھ افغان مہاجرین کی شہریت منسوخ کردی۔ افغان مہاجرین کے ذریعہ غیر قانونی طریقے سے بنوائے گئے تقریبا 2 200000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی ) کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے پاس 15 لاکھ افغان مہاجرین کے اعداد و شمار موجود ہیں ، جن کوقانونی حیثیت کا درجہ ملاہوا ہے اور ملک میں تقریباََ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباً 800000 افغان باشندے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویزا جاری کرنے میں بدعنوانی سے نمٹا جا رہا ہے اور حکومت 192 ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا کی سہولت فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے امکان کو ختم کرنے کے لئے ، ہم نے آن لائن ویزا سروس شروع کردی ہے کیونکہ ویزوں کے دستی عمل میں بدعنوانی کا امکان رہتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں آن لائن ویزا کے لئے 200000 سے زیادہ ویزا درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔