Pakistan, China agree to trade in yuanتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ:(اے یوایس )چین کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں نے پاکستان میں چینی کرنسی یوآن میں لین دین کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔چین کے پیپلز بینک کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ادائیگی کے متبادل آپشن کی راہ ہموار کر سکتی ہے جس سے چینی اور پاکستانی کاروباری و مالیاتی اداروں کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے یوآن کے استعمال میں اضافہ ہو گا۔

اس سے قبل یکم نومبر کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار چین کے دورے پر آئے تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ، چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے ملاقاتیں کی تھی۔دورے کے دوران پاکستانی وفد میں شامل وفاقی وزرا اور عہدیداران نے اپنی ملاقاتوں میں چین کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس اور جدید پائیدار توانائی کے ذرائع میں تعاون سمیت زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *