Pakistan, China call for stability in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں، جو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی کے درمیان ملاقات کے حوالے سے جاری کیا گیا، دونوں ممالک کے اس خیال کا اظہار کیا گیا ۔

فریقین اس پر متفق تھے کہ خطہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کا ہونا نہایت درجہ اہمیت کا حامل ہے۔اس اجلاس میں بلاول بھٹو کی افغانستان میں طالبان حکومت میں وزیر خارجہ امیر خان متقی سے پہلی بار ملاقات کی۔ دونوں وزرا خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پرامن ، مستحکم اور پوری دنیا سے مربوط افغانستان کا ہونا نہایت اہم ہے کہا کہ افغانستان علاقئی تجارت و رابطوں کو فروغ دینے کی سیڑھی بن سکتا ہے۔پاکستان اور چین دونوں کے افغانستان میں جغرافیائی و اقتصادی مفادات ہیں ۔

دونوں ہی ممالک گذشتہ اگست میں جنگ زدہ ملک پر طالبان کے اقتدار پر راحت محسوس کر رہے ہیں۔ بلاشبہ دونوں ممالک افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام سے مطمئن ہو سکتے ہیں لیکن ان کے سیکورٹی خدشات پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ پاکستان اور چین کافی عرصہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع کے امکان پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مسٹر زرداری اور مسٹر یی نے افغانستان میں حالیہ تغیرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *