کراچی: پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹسٹ میچ میں263رنز سے شکست دے کر جہاں ایک طرف دو ٹسٹ میچوں کی یہ سریز 1-0سے جیت کر آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ میں80پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان اور آسڑیلیا کے بعد تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔سری لنکا کے بھی اگرچہ80پوائنٹس ہیں لیکن رن فی وکٹ اوسط میں وہ پاکستان سے بہت پیچھے ہے۔

نیوزی لینڈ 60اور انگلستان 56پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے ۔جبکہ جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیزاور بنگلہ دیش پوائنٹس ٹیبل پر تہی دست ہیں۔اس ٹسٹ میچ کو جتانے میں یوں تو پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے چار بلے بازوں نے سنچری بنا کر اہمکردار ادا کیا لیکن نمایاں رول نوجوان فاسٹ بولروں نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ادا کیا جنہوں نے بالترتیب دوسری اور پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لیے۔

نسیم شاہ کی یہ میڈن پانچ وکٹ تھیں۔ئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ میں پاکستان نے ان تک دو سریز کھیلی ہیں ۔لیکن آسٹریلیا کے خلاف چمپین شپ کی پہلی سریز وہ ہار گیا تھا۔اس نے یہ سریز آسٹریلیا کی ہی سرزمین پر کھیلی تھی۔پاکستان نے مجموعی طور پر آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ میں چار میچ کھیلے ۔ ان میں سے اس نے ایک میچ جیتا ،دو ہارے اور ایک میچ ڈرا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *