Pakistan declines US invitation for Biden's Democracy Summitتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان نے چین سے دوستی نبھانے یا باالفاظ دیگر چین کے آگے گھٹنے ٹیکتے اور اس کی خوشامد کے طورطریقوں پر عمل آوری جاری رکھتے ہوئے امریکہ کا وہ دعوت نامہ ٹھکرا دیا جو اس نےیو ایس کانفرنس فار ڈیموکریسی میں شرکت کے لیے بھیجا تھا۔ تاہم پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعوت پر امریکہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ اس ملک کے ساتھ متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک بڑی جمہوریت ہے جس میں ایک آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور ایک آزاد میڈیا ہے۔ ہم جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے، بدعنوانی سے لڑنے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ وزارت نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، پاکستان نے ان اہداف کو آگے بڑھانے کے مقصد سے وسیع اصلاحات کی ہیں۔ ان اصلاحات کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے دوطرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے کہا، ہم کئی معاملات پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یقین ہے کہ ہم مستقبل میں مناسب وقت پر اس معاملے پر بات کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی حمایت سے پاکستان نے بھی خود کو کنارے کر لیا ہے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے تائیوان کو تو دعوت نامہ بھیجا لیکن چین اور روس کو مدعو نہیں کیا جس پر چین نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وائٹ ہاو¿س نے مدعو افراد سے کہا تھاکہ وہ اپنی شرکت کی تصدیق کریں۔ پاکستان نے گزشتہ ہفتے اس کی تصدیق کرنے والا تھا لیکن اندرونی مشاورت کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، پیر تک پاکستان نے سرکاری طور پر وائٹ ہاو¿س کو کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ افغانستان کی صورتحال پر اختلافات کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *