Pakistan Democratic Movement to stage protest in front of Election commission on 19 Janتصویر سوشل میڈیا

پشاور:سپریم کورٹ آف پاکستان 19 جنوری کو ملک کی حکمران جماعت پاکستان تحریک کے خلاف بیرونی فنڈز کے سلسلے میں دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاکنڈ کے مرکزی قصبے بتخیلہ میں دوشنبہ کی شام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول ان کے سیلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کا نہ صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان تک تعاقب کیا جائے گا بلکہ 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

اپنی تقریر کے دوران مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام بھی لگایا۔مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زرداری سمیت اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پر نااہلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے مستعفی ہونے کے اپنے مطالبات دوہرائے۔

ملاکنڈ بتخیلہ میں ہونے والے اس ریلی میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اس ریلی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے خطاب نہیں کیا، تاہم شرکا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن نمایاں طور پر دکھائی دیے۔

دوسری جانب حکمران جماعت کا الزام ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد اس لیے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کے خلاف کرپشن کے مقدمات ختم کر دیے جائیں۔ عمران خان متعدد موقعوں پر کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی بھی کرپٹ شخص کو معاف نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *