کابل: افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ گذ شتہ دو دنوں کے دوران مجموعی طور پر 531 افغان مہاجرین پاکستان سے واپس آ چکے ہیں۔چند ہفتے قبل سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے جنوری سے اب تک ایران سے 60,000 سے زائد افغان مہاجرین کی واپسی کی اطلاع دی تھی۔
افغان نگراں حکومت نے بیرون ملک مقیم افغان مہاجرین پر زور دیا ہے کہ وہ وطن واپس جائیں اپنے جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں اپنا تعاون دیں۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد گروپ کی جانب سے انتقامی کارروائی کے خوف سے ہزاروں افغان باشندے ایران اور پاکستان کی طرف ہجرت کر گئے تھے ۔غربت اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ گذشتہ چند ماہ کے دوران طالبان نے ان ممالک سے مہاجرین کی رضاکارانہ اور جبری واپسی کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی پولیس نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں افغان مہاجرین کو قانونی رہائشی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 