Pakistan ex-ISI chief Gen Akhtar Abdur Rahman named in 'SwissLeaks'تصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یوایس)پاکستان کے فوجی آمر ضیاءالحق کے قریبی معاون جنرل اختر عبدالرحمن خان کے، جس نے روس کے خلاف مزاحمت کے لیے افغان مجاہدین کا نیٹ ورک تشکیل دینے میں نمایاں رول اداکیا تھا، سوئزرلینڈ کے بینکوں میں کروڑوں ڈالروں کے کھاتے بے نقاب ہوگئے۔ ان بینک اکاو¿نٹوں میںاسمگلنگ،منی لانڈرنگ اور بدعنوانیوں سے اکٹھا کی گئی رقم کو جمع کیاگیا۔جنرل اختر اس وقت کے فوجی تانا شاہ جنرل ضٰیا الحق کے نہایت قریبی معاون تھے۔ اور ان دونوں کی ہی 1988میں پراسرار حالات میں ایک طیارہ حادثہ میں موت واقع ہو گئی تھی۔ا یک معروف سوئس بینک سے جاری خفیہ بینک اعدادوشمار کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ جنرل اختر کے دیگر لوگوں کے غیرقانونی کھاتوںمیں 8ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہے۔نیویارک ٹائمس کے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جنرل اختر عبدالرحمن خان نے افغانستان میں روس(اس وقت کے سوویت یونین) کے خلاف جنگ میں امریکہ اور دوسرے ممالک کی جانب سے مجاہدین کو اربوں ڈالر کی نقد رقم اور دیگر امداد فراہم کرنے میں مدد کی۔جنرل اختر کے تین بیٹوں کے نام سوئس بینک میں 1985میں اکاو¿نٹ کھولے گئے اور مختصر مدت میں ہی اس میں پہلے 37لاکھ ڈالر جمع کیے گئے۔ لیکن پھر بھی اختر پر اس امدادی رقم کے غبن کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس اکاؤنٹ میں آخری بار لین دین پاکستان کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے کیا گیا جس کی قیادت جنرل اخترعبدالرحمن کررہے تھے اور وہ امریکی خفیہ ایجنسی سے حاصل کےے نقدی رقم جہادیوں میں تقسیم کررہے تھے۔1986میں ایک اور اکاؤٹ کھولا گیا جس کی مالیت اب 9ملین ڈالر سے بھی زیادہ تجاوز کرگئی۔

اس وقت کے امریکہ کے صدر رونالڈ ریگن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ مجاہدین کے لیے رقوم کسی اور جگہ جار ہی ہے ۔اور انہوںنے اس پر تشویش کا اظہار بھی کیاتھا۔واضح ہو کہ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سوئس بینک کے کھاتے داروں کی 100 ارب ڈالرز سے زائد کے کھاتوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جن میں پاکستان کے خفیہ ادارے کےسابق سربراہ اوران کے رشتہ داروں کے نام بھی شامل ہیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز، پنڈورا پیپرز اور اب سوئس اکاو¿نٹس کی کہانی کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کااہم ترین مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے پیسے چوری کیے جاتے ہیں پھر ان کو ملک سے باہر بھیج دیا جاتا ہے۔ عمران خان اس مسئلے پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ممالک کے اس استحصال کو روکیں۔ اب وہ تمام اتحاد کر رہے ہیں جنہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے۔آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سوئس بینکنگ سیکریٹ ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 18 ہزار بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق دنیا بھر سے خفیہ اداروں کی 15 اہم شخصیات یا ان کے خاندان کے افراد کے سوئس بینک میں اکاو¿نٹس ہیں جن میں رقوم جمع کرائی گئیں۔او سی سی آر پی کے مطابق 47 میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی گئی ہیں۔ یہ رپورٹ 1947 سے 2010 تک کی ہے اور اس میں دنیا کی نامور سیاسی، فوجی ،انٹیلی جنس شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاسی رہنماو¿ں اور آمروں کے سوئس بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ اکاو¿نٹس رکھنے والوں میں اردن، یمن، عراق، مصر اور پاکستان کے خفیہ اداروں کے سربراہان یا ان کے رشتہ داروں کے نام شامل ہیں۔او سی سی آر پی نے بتایا کہ بعض افراد پر بد عنوانی، تشدد یا دونوں کا الزام ہے جب کہ کریڈٹ سوئس سیکریٹس میں مجرموں اور بدعنوان سیاسی راہنماؤں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

سوئس سیکریٹس کے مطابق زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کے مخالفین کو کچلنے کے لیے ایک بینک نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دی۔سابق مصری آمر حسنی مبارک اور سابق مصری انٹیلی جنس چیف عمر سلیمان بھی سوئس سیکریٹ اکاو¿نٹس کے مالک نکلے۔قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائف کے سوئس اکاو¿نٹس کی تفصیلات بھی سامنے آئیں جن کے مطابق انہوں نے 1998 میں بطور وزیرِ خارجہ 10 لاکھ ڈالر سوئس بینک اکاو¿نٹ میں جمع کرائے جب کہ قازقستان کے صدر نے برٹش ورجن آئی لینڈز میں آف شور کمپنیاں بنائیں۔ ان اثاثوں کی مالیت 50 لاکھ ڈالرز کے قریب ہے۔قازقستان کے صدر نے امریکہ اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے تھے۔سوئس سیکریٹس کے تحت جاری کردہ معلومات کے مطابق دنیا بھر کے 15 خفیہ اداروں کی اہم شخصیات یا ان کے قریبی عزیزوں کے سوئٹزر لینڈ کے کریڈٹ سوئس بینک میں اکاو¿نٹس میں کروڑوں ڈالرز موجود ہیں۔ان اکاو¿نٹس میں بھاری رقوم موجود ہونے سے بینک پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔جن ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کے اکاو¿نٹس اس بینک میں موجود ہیں ان میں عراق، اردن، یمن،مصر اور پاکستان شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ پر مالیاتی جرائم اور تشدد کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔او سی سی آر پی کی رپورٹ کے مطابق 1970 کی دہائی کے آخر میں امریکہ نے روس کے خلاف افغانستان میں مختلف جہادی تنظیموں کی معاونت کی۔ اس دوران سعودی عرب نے مبینہ طور پر امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سوئس بینک کے اکاو¿نٹس میں بھاری رقوم منتقل کیں اور ان میں سے رقم مبینہ طور پر پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو دی گئی جس کے اس وقت کے سربراہ جنرل اخترعبدالرحمٰن تھے۔رپورٹ کے مطابق 1980کی دہائی کے وسط میں جنرل اختر عبد الرحمٰن کو امریکہ کی سی ا?ئی اے کی طرف سے رقوم دی گئی تھیں اور اسی دور میں ان کے تین بیٹوں کے نام پر سوئزر لینڈ کے بینک میں اکاؤنٹس کھولے گئے۔

رپورٹ میں جنرل اختر عبدالرحمٰن کے ایک قریبی ساتھی محمد یوسف کا حوالہ دیا گیا ہے جن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے کئی لاکھ ڈالر کے فنڈز جاری کیے گئے تھے جو سی آئی اےنے ئی ایس آئی کے زیرِ کنٹرول اکاو¿نٹس میں جمع کرائے تھے۔محمد یوسف کے مطابق 1984 میں سی آئی اے کا افغانستان کے لیے بجٹ 20 کروڑ ڈالرز تھا۔ جنرل اختر عبدالرحمٰن اس وقت اس بات کے ذمہ دار تھے کہ ان رقوم کو کیسے خرچ کیا جائے۔رپورٹ میں نامعلوم ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنرل اختر عبدالرحمن نے ڈالرز اپنی جیب میں منتقل کیے۔جنرل اختر عبدالرحمٰن کے بیٹوں اکبر، غازی اور ہارون کے نام سے یکم جولائی 1985 کو ایک اکاؤنٹ کھولا گیا جس میں 37 لاکھ ڈالرز جمع کرائے گئے۔دوسرا اکاؤنٹ جنوری 1986 میں ان کے بیٹے اکبر کے نام سے کھولا گیا جس میں 92 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔ 1985 میں امریکہ کے صدر رونلڈ ریگن نے ایک بیان میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ یہ پیسہ کہاں جا رہا ہے۔جنرل اختر عبدالرحمٰن 1988 میں جنرل ضیا الحق کے ساتھ طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔او سی سی آر پی کے مطابق اس بارے میں جنرل اختر عبدالرحمٰن کے بیٹے اکبر اور ہارون نے کوئی جواب نہ دیا البتہ ان کے بیٹے غازی خان نے ان معلومات کو غلط قرار دیا اور البتہ اس تردید کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔اس رپورٹ کی مزید تفصیلات جاری کی جا رہی ہیں جن میں پاکستان کی دیگر شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔جنرل اختر عبدالرحمن کے صاحب زادے ہارون اختر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے میرے والد پر الزام عائد کرنے کے لیے 1985 کے سال کا ذکر کیا ہے البتہ اس برس اس اکاؤنٹ میں کتنے پیسے جمع کرائے گئے یہ نہیں بتایا۔ یہ صحافتی اصولوں کے خلاف ہے کہ ادھر ادھر سے جمع کی گئی معلومات کو ایک کہانی کی شکل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک امر ہے کہ اس شخص پر الزام عائد کیا گیا جو اس دنیا میں نہیں ہے اور اپنا دفاع نہیں کر سکتا۔ہارون اختر کا کہنا تھا کہ میرے ایک بھائی کو اس حوالے سے پیغام آیا تھا جس پر انہوں نے تردید کر دی تھی کہ یہ معلومات درست نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ 1985 میں ہم اسکول میں نہیں پڑھتے تھے بلکہ اس وقت پروفیشنل چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ تھےاور اپنا کاروبار کرتے ہوئے محنت کے بعد اس مقام پر پہنچےہیں۔ جنرل کے بیٹے کیا کاروباری نہیں ہوسکتے؟ اور اگر کامیاب کاروبار کرنے والے ہوں تو الزامات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دنیا بھر میں کاروباری روابط ہیں۔ پاکستان سے بیرونِ ملک برآمدات کرتے ہیں۔ سامنے آنے والی معلومات بینک کی طرف سے نہیں دی گئیں۔ بینک قانون کے مطابق معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں البتہ یہ لیکس ہیں۔مختلف ٹکڑوں میں بٹی ہوئی معلومات کو اپنی مرضی کے معنی دے کر چھاپ دیا گیا ہے۔ہارون اختر نے کہا کہ ہم اکاو¿نٹس کے بارے میں دی گئی معلومات کی تردید کرتے ہیں۔اگر اکاو¿نٹس کھلے تھے تو میرے والد کا ان سے کیا تعلق ہے۔ ہم اس وقت بھی آزادانہ کام کررہے تھے کوئی بچے نہیں تھے۔ فوکس اس معاملے میں صرف یہ ہے کہ انٹیلی جنس سربراہان کے نام لائے جائیں۔ جنرل اختر اس وقت انٹیلی جنس سربراہ تھے، لہٰذا ان کا نام دے دیا گیا ہے۔اس سوال پر کہ کیا تحقیقات ہونی چاہیے؟ ہارون اختر نے کہا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد کے اثاثے اور دیگر مالی معاملات مکمل طور پر دستاویزات پر موجود ہیں۔ اثاثے ظاہر ہیں اور قانون کے مطابق ٹیکس ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الزام ان پر نہیں بلکہ میرے والد پر لگا ہے، اب وہ کیا قبر سے آکر حساب دیں گے۔ 32 سال میں کوشش کر کے یہاں تک پہنچے ہیں اور اب ہم پر ایسے الزام لگائے جا رہے ہیں۔ جنرل کا بیٹا اگر کاروبار کرے تو کیا اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں؟ اگر خبر لگانی تھی تو میرے خلاف لگاتے لیکن میرے مرحوم والد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قانونی کارروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں جائزہ لیں گے۔وہ باقاعدہ مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔اس بارے میں پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ ایسی کوئی بھی چیز جو عوام کے سامنے آئے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ایک طویل عرصے کے بعد سامنے آیا ہے اور وہ شخص اس وقت دنیا میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اختر عبدالرحمٰن کا نام سامنے آیا ہے تو اس کی مکمل تحقیق ہونی چاہیے تاکہ جس کسی کا بھی نام ہے اگر انہوں نے کچھ نہیں کیا تو انہیں کلیئر ہونا چاہیے تاکہ کوئی ناحق بدنام نہ ہو، اور اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو اس کا نام سب کے سامنے آنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *