اسلام آباد : چین کے بعد پاکستان کو اس کے ایک اور دوست ملک ملیشیا نے بھی کرارا جھٹکا دیا ہے ۔ ۔ ملائشیا نے پاکستان کی سرکاری ہوا بازی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے بوئنگ 777 مسافر طیارے کو ضبط کر لیا ہے۔
کوالالمپور ہوائی اڈے پر واقعے کے وقت ، طیارے میں سوار مسافراور عملہ سوارتھا جنہیں بے عزت کر کے اتاردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو لیز پر لیا گیا تھا اور رقم ادا نہ کرنے پر طیارے کو ضبط کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے پاس اپنے بیڑے میں مجموعی طور پر 12 بوئنگ 777 طیارے ہیں۔ ان طیاروں کو وقتا فوقتا مختلف کمپنیوں سے لیز پر لیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ملائیشیا کے قبضے میں لیا ہوا طیارہ بھی لیز پر تھا لیکن لیز کی شرط کے تحت رقم کی عدم ادائیگی کے باعث یہ طیارہ کوالالمپور میں قبضہ میں لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ، سعودی عرب نے عمران خان کی حکومت سے اپنے 3 ارب ڈالر واپس مانگ لئے تھے۔ حکومت عمران نے چین سے قرض لے کر سعودی عرب کا قرض واپس کردیا تھا۔
بتادیں کہ گذشتہ سال مئی میں کراچی میں قرض کے پہاڑ کے نیچے دبے پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ صرف یہی نہیں ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے ملک میں نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔
ملک کے ہوابازی کے وزیر سرور خان نے کچھ عرصہ قبل الزام لگایا تھا کہ پی آئی اے کے قریب 40 فیصد پائلٹ جعلی ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں ، عمران خان کی پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ پی آئی اے کا عملہ اس سے قبل بھی بہت سی سمگلنگ میں گرفتار ہوا ۔