Pakistan foreign minister Shah Mehmood Qureshi leaves for china amid tension with Saudi Arabiaتصویر سوشل میڈیا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب کے خلاف گھٹیا ریمارکس دے کر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید کی بے عزتی کرانے، اپنے ریمارکس پر حزب اختلاف کی تنقیدوں اور سعودی عرب اور ہند وستان کے ساتھ کشیدگی کے سائے میں چین روانہ ہو گئے۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دورن شاہ محمود قریشی چین کے ساتھاسٹریٹجک مذاکرات کریں گے۔ ان کا چین کے وزیر خارجہ سے ملنے کا پروگرام ہے۔ قریشی کا یہ دورہ چین ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کا سعودی عرب سے اور چین کا ہندوستان سے تنازعہ چل رہا ہے۔ سعودی عرب پاکستان سے اپنے تین ارب ڈالر واپس مانگ رہا ہے ۔پاکستان نےایک ارب دالر چین سے ادھار لے کر سعودی عرب کو واپس کر دیے ہیں۔

ابھی اسے مزید دو ارب ڈالر لوٹانے ہیں۔ سعودی عرب کو منانے کے لیے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا ریاض گئے تھے لیکن وہاں ان کو کوئی کا میابی نہیں ملی اور وہ ناکام و نامراد واپس آگئے۔ اسلیے قریشی کو اب مزید قرض کے لیے چین کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ہندوستان کے معاملہ پر بھی بات ہونے کے امکانات ہیں ۔چین اور ہندوستان کے درمیان لداخ میں ٹکراؤ چل رہا ہے۔ دونوں ہی ممالک نے ہزاروں فوجی تعینات کر رکھے ہیں ۔ایسے میں قریشی اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہندوتان کے معاملہ پر خصوصیت سے تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ پانچ سال کے بعد پہلی بار گذشتہ دنوں تبت میں ہندوستانی سرحد کے قریب تک گئے تھے۔سیاسی حلقوں میں ایسا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈران ہندوستان کو کشمیر اور سرحد کے معاملہ پر گھیرنے کی ناپاک سازش رچ سکتے ہیں۔اس سال کے اوخر میں چین کے صدر شی جن پنگ بھی پاکستان کے دورے پر جانے والے ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران شی جن پینگ پاکستان میں ایک بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *