Pakistan Generals pay tributes to Gen. Rawatتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور ایر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، ان کی اہلیہ اور دیگر عہدیداران کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاکت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں سفارت خانوں سے بھی تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ رابطہ عامہ سے جاری بیان کے مطابق چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف(سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا اور فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا چیف آف ڈیفنس سروسزز نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل بپن راوت کی موت ، ان کی اہلیہ اور دیگر اعلیٰ افسران کی قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راوت پاکستان اور چین کے حوالے سے اپنی صاف گوئی اور کھرے ریمارکس سے جانے جاتے ہیں۔

کثیر اقوامی امن فوج کارروائی میں جنرل راوت اور جنرل باجوانے 2008میں کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج مشن میں ساتھ ساتھ خدمات انجام دی تھیں۔ جنرل راوت مشن کے نارتھ کیوو بریگیڈ کی قیادت کر رہے تھے تو جنرل باجوا نےساو¿تھ کیوو بریگیڈ کی کمان سنبھال رکھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *