Pakistan government files money laundering case against Shahbaz Sharif, familyتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے حزب اختلاف کے قائد اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایمایل این) کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور ان کے اہل و عیال کے خلاف 7بلین روپے کامنی لانڈرنگ کیس دائر کیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلمان جعلی بینک کھاتوں کے ذریعہ منی لانڈرنگ کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ”قومی احتساب بیورو نے لاہور کی احتساب عدالت میں ایک کیس دائر کیا ہے جس میں شہباز اور ان کے بیٹوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 7بلین روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔“ اکبر نے مزید کہا کہ مالی امور پر نظر رکھنے والے یونٹ نے شہباز خاندان کے 177مشتبہ لین دین کا پتہ لگایا ہے جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ کیس شریف کنبہ کے خلاف دستاویزی ثبوتوں کی 55جلدوں اور 25ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔جن میں کمپنی ریکارڈز، بینک گوشوارہ اور غیر ملکی رقم کی منتقلی شامل ہے۔یہ ریکارڈ قومی احتساب بیورو کی ٹیموں کے ذریعہ، جنہوں نے کیس میں16افراد کو نامزد کیا ہے، کی گئی تفصیلی تحقیقات کے بعد تیا ر کیا گیا ہے ۔

اکبر نے کہا کہ مزموں میں سے چار وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انہوں نے شریف خاندان کے ذریعہ کی جانے والی منی لانڈرنگ میں اپنے رول کا انکشاف کیا ہے۔

دوسری جانب شہباز کا ہمیشہ یہی موقف رہا کہ حمزہ اور سلمان کے کاروبار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔69سالہ شہباز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے برادر خورد ہیں۔ وہ 2008سے2018تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *