Pakistan govt in talks with TTP, reveals Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے لیے طالبان سے محبت اب سامنے آگئی ہے۔ خود عمران خان نے طالبان کے ساتھ تعلقات کا ثبوت دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران عمران نے اعتراف کیا کہ حکومت ملک میں دہشت مچانے والی تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے ساتھ بات کر رہی ہے اور افغان طالبان اس میں مدد کر رہا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کی مدد سے افغانستان میں مصالحت کے لئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کچھ گروپوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق خان نے ترک حکومت کے زیر ملکیت ٹی آر ٹی ورلڈ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی بنانے والے مختلف گروہ ہیں اور ان میں سے کچھ امن کے لئے پاکستان حکومت سے با ت کرنا چاہتے ہیں۔ تو ، ہم ان کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ یہ مصالحتی عمل ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حکومت دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہہ رہی ہے ، خان نے کہا ،ہاں ، ہم انہیں معاف کر دیتے ہیں اور وہ عام شہری بن جائیں۔ اس سوال پر حکومت ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کے دوران ٹی ٹی پی پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر حملے کیوںکر رہی تھی ، انہوں نے کہا کہ یہ صرف حملوں کا ایک سلسلہ تھا۔خا ن نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم آخر میں کسی نتیجے یا معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ، لیکن ہم بات کر رہے ہیں۔ خان نے ایک سوال پر کہا کہ کیا افغان طالبان ٹی ٹی پی اور پاکستان کے درمیان ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔

خان نے کہا کہ چونکہ مذاکرات افغانستان میں ہو ر ہے تھے ، اس لئے اس لحاظ سے ، ہاں۔ افغانستان سے امریکی فوج کی وپسی کے ساتھ طالبان کی تیزی کو پاکستان کی سازش بتایا جارہا تھا ، لیکن دونوں فریق اس کی تردید کرتے ہیں۔ ٹی ٹی پی ، جسے عام طور پر پاکستانی طالبان کہا جاتا ہے ، ایک کالعدم دہشت گرد گروہ ہے جو افغان پاکستان سرحدی علاقے میں مقیم ہے۔ اس نے پاکستان بھر میں کئی بڑے دہشت گرد حملے کیے ہیں اور مبینہ طور پر افغان سرزمین کوحملوزں کی سازش کے لیے استعمال کیا ہے۔ خبر تھی کہ افغان طالبان نے اگست میں جنگ زدہ ملک پر قبضہ کرنے کے بعد ٹی ٹی پی کے کچھ سخت گیر عسکریت پسندوں کو رہا کر دیا تھا ، جن میں ا ن کاچیف کمانڈ ر مولوی فقیر محمد شامل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *