Pakistan: Gunmen shot dead another policeman guarding polio teamتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: اتوار کو خیبر پختونخواہ(کے پی)میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک اور پاکستانی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ دو دنوں میں اس نوعیت کا یہ دوسرا حملہ ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گروپ کے حملہ آوروں نے ضلع ٹانک کے گاؤں شداگرہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی حفاظت کر رہے پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ڈان اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا تھا۔ اتوار کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) صاحبزادہ سجاد احمد نے حملے کی تصدیق کی۔ڈی پی او سجاد احمد کا کہنا تھا کہ کچھ مسلح افراد نے ویکسینیشن ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ ٹی ٹی پی نے عمران خان کی حکومت پر پہلے کیے گئے فیصلوں کا احترام کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگا تے ہوئے گزشتہ ہفتے عمران خان کے ساتھ ایک ماہ کی جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اسی طرح اس سے قبل ہفتہ کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی حفاظت میں تعینات ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واضح ہو کہ انتہا پسند گروپ اکثر پولیو ٹیموں کو مہیا کی گئی سکیورٹی کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ویکسینیشن مہم بچوں کو نامرد بنانے کی سازش ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے تیسویں پولیو آئی ایچ آر ایمرجنسی کمیٹی کے ایک حالیہ بیان میں پاکستان اور افغانستان کو خطرناک ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک پولیو کو مکمل طور پر ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور وائرس کے عالمی پھیلا و¿کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *