اسلام آباد: چین میں کرونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرلینے کے بعد اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں تیزی اضافہ اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کیے جانے کے پیش نظر پاکستان نے چین جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں فوری طور پرروک دیں۔
شہری ہوابازی کے سینیر جوائنٹ سکریٹری عبد الستار کھوکھر نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم نے 2فروری تک چین سے فضائی رابطہ معطل کر دیا ہے اور 2تاریخ کے بعد صورت حال کاجائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائےگا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز (پی آئی اے)نے تک بیجنگ جانے والی تمام پروازیں 2فروری تک معطل کر دیں۔کھوکھر نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پاکستان اور چین کے درمیان دو پروازیں تھیں لیکن اب اس نے یہ دونون پروزیں مرطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے نے تین ماہ کے وقفہ کے بعد مئی2019میں ٹوکیو اور بیجنگ کے لیے ہفتہ میں دو پروازیں شروع کر دی تھیں۔
جمعرت کو زیر اعظم کے خصوصی مشمیر امور صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا کہ ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ ہمارے پیاروں کے بہترین مفاد میںہوگا کہ وہ فی الحال چین میں ہی رہیں۔ ان کو چین سے نہ نکالنا خطہ، دنیا اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ہوگا ۔