دیواس: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی نئی جنگ میں شامل نہیںہوگا کیونکہ امن سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔
یہاں ورلڈ اکنامک کانگریس سینٹر میں” پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ“ کے عنوان سے ہونے والے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان نےپاکستان نے افغان جہاد اور 9/11کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے، جس کا پاکستان کو زبردست خمیازہ بھگتنا پڑا اور اس کے معاشرے کو بہت نقصان پہنچا، سبق لیا ہے ۔
عمران خان فی الحال عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئزر لینڈ کے سہ روزہ دورے پر ہیں۔
عمران خان کے اس دورے کے پروگرام کے مطابق وہ بین الاقوامی مالی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ، بزنس، ٹیکنالوجی اور فنانس ایکزیکٹیوز سے بھی ملاقاتیں کریںگے۔
امن کی راہ چننے کے فائدوں پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں سیاحت دوگنی ہو گئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے دہشت گردوں کو غیر مسلح کر کے ان کی باز آبادکاری کی ۔
انہون نے مزید کہا جکہ ہم دہشت کو جڑا سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیے ہیں۔ اور اپنے اس مصمم عزم میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے اس کا خاص طور ذکر کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کی راہ ہموار کرنے لیے سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔عمران خان نے کہا سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ ٹالنے کی کوشش میں پاکستان نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔