Pakistan: In Imran Khan presence, PTI leader slaps cop during jalsaتصویر سوشل میڈیا

میاں والی(پاکستان): طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میاں والی میں عمران خان قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک مقامی لیڈر عامر خان سوانسی نے ایک جلسہ کے دوران ایک پولس اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔

پولس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کے روز میان والی میں پی ٹی آئی کے اس جلسہ میں ہوا جس میں خود عمران خان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولس افسر میاں والی نے کہا کہ جب پولس اہلکار نے داخلی دروازے پر عامر خان کی تلاشی لینا چاہی تو عامر خان نے اس کو طمانچہ رسید کر دیا۔ جس کے بعد پولس اہلکار کو زدو کوب کرنے کا ایک معاملہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق واقعہ کے بعد سوانسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اور معاملہ کی تحقیقات کے بعد عامر خان کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا۔ عامر خان نے بعد میں صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے واقعہ میں سیاسی محرک کارفرما ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *