Pakistan is caught in the tug of war between China and Americaتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن(اے یو ایس ) پاکستان کو امریکہ اور چین کے درمیان کسی ایک منتخب کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اور دنیا کے بہت سارے ممالک روس چین اور امرےکہ کے درمیان محازآرائی سے دور رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکہ خفیہ ایجنسیوں نے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بہت سارے ممالک نہ صرف امریکہ روس اور چین کے درمیان جاری کشیدگی سے دور رہنے کی کوشش میں مصروف ہیں بلکہ ان کے ملکوں کے کشیدگی کا فائدہ بھی اٹھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر کے درمیان ان مسائل پر بات چیت لیک ہوگئی ہے۔ جس میں حنا ربانی کھر شہباز شریف کو یہ تجوےز دے رہی ہیں کہ ہمیں بیچ کا راستہ اپنانا اہم فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا ۔ ا س ویڈیو لیک کے اقستبات امریکہ کے مشہور روز نامہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوا ۔ اس ویڈیو لیک میں کہا گیا اگر پاکستان کو مغرب کی خوش آمد کم کرنی چاہئے۔ اور اگر یہ پالیسی جاری رہی تو اس سے پاکستان کے ان مفادات کا نقصان ہوگا ۔ اور اس کے جو اسٹرٹیجک حصہ دار ہیں۔ اس پر اثر پڑےگا ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متعلق خفیہ انکشافات ایک معاون کے ساتھ روس یوکرین تنازع پر یو این ووٹنگ سے متعلق ہیں۔معاون نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ قرارداد کی حمایت سے پاکستان کے روس سے تجارت اور توانائی کے سمجھوتے خطرے میں پڑ سکتے ہیں، قرار داد کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا تاثر دے گی۔لیک دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو مغرب کو خوش کرنے سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی امریکا سے اسٹریٹجک پارٹنر شپ قائم رکھنے کی خواہش چین سے اصل اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے مکمل فوائد کو قربان کر دے گی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے افشائ ہونے والی دستاویزات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی یہ رپورٹ امریکا کی یوکرین جنگ پر کم ہوتی بین الاقوامی حمایت کے حوالے سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *