Pakistan: Mob lynches man accused of blasphemy inside police stationتصویر سوشل میڈیا

لاہور(اے یو ایس)پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جب مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے ملزم کو پولیس تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ ضلع ننکانہ صاحب میں پچھلے ہفتہ پیش آیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے دو سینئر پولیس افسروں کو ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے کی پاداش میں معطل کیا۔ اس واقعہ میں ہجوم میں تھانے پر دھاوا بول دیا اور ایس ایچ اواور دیگر پولیس اہلکاروں کی موجود گی میں تھانے گیٹ کھول کر اندر داخل ہوئے۔ اوروارث نامی ملزم کو توہین قرآن کے جرم میں گھسیٹ کر مارپیٹ کی گئی۔ اسے جلانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ پہلے ہی ہلاک ہوچکا تھا ۔ہجوم نے پولیس تھانے کے اندر توڑپھوڑ بھی کی۔وقاص احمد کے بقول ملزم پر یہ الزام ہے کہ وہ اپنی سابقہ بیوی اور رشتے داروں کی تصاویر قرآن کے اوپر رکھ کر کچھ لکھ رہا تھا۔

وقاص کے بقول بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم مقدس اوراق پرتصاویر اور چھری رکھ کرجادو ٹونا کرتا تھا۔چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے ملزم کا قتل اور جلانا ناظالمانہ فعل ہے جن مجرموں نے یہ کام کیا حکومت پنجاب انہیں گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں لیکن قوم کی تربیت پر کوئی کام نہیں کیا گیا، اس واقعے میں بھی اسکول کے بچے نظر آرہے ہیں جن کے کندھوں پر سکول کے بیگ تھے، یہ لوگ وہاں توڑ پھوڑ کررہے تھے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر اس واقعہ میں کوئی مقامی مذہبی تنظیم یا گروہ شامل ہے جس نے اشتعال دلایا ہے تو پولیس کو فوری کارروائی کرنی چاہیے، ایسے افراد کا سپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے اور چند دن کے اندر انہیں مثالی سزائیں ملنی چاہیے۔اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور مختلف صارفین کی طرف سے اس فعل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔سینئر صحافی کامران خان نے کہا کہ توہینِ مذہب کے نام پر ایک اور بہیمانہ قتل، ایک شخص کو پولیس سے چھین کر تشدد کرکے قتل کیا گیا اور لاش کو جلا دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ننکانہ سرکل، نواز ورک، ایس ایچ او واربرٹن، فیروز بھٹی کو معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *