Pakistan NSA arrives in Kabul for talks with Islamic Emirateتصویر سوشل میڈیا

کابل:پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف آج (ہفتہ ) امارت اسلامیہ کے حکام سے بات چیت کے لیے افغانستان کے دارالخلافہ کابل پہنچ گئے ان کے ہمراہ ایک وفد بھی گیا ہے ۔امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے طلوع نیوز کو بتایا کہ پاکستانی وفد اور امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت شروع ہوچکی ہے۔

مسٹر سمنگانی کے مطابق دونوں فریق مختلف مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں۔مسٹر یوسف کو اس سے قبل18جنوری کو بات چیت کے لیے کابل پہنچنا تھا، لیکن ان کا یہ سفر نامعلوم وجوہات کی بنا پر مو¿خر کر دیا گیاتھا۔دوسری جانب افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ معید یوسف نے کابل میں قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کر کے دورے کا آغاز کیا۔

احمد خان کے مطابق پاکستانی وفد امارت اسلامیہ کے دیگر حکام کے ساتھ انسانی امداد اور اقتصادی تعاون پر متعدد ملاقاتیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *