Pakistan PM Imran Khan expresses solidarity with India over Covid-19 situationتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کر کے ہندوستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کوویڈ19-سے متاثرین کی جلد شفایابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ واضح ہو کہ ہندوستان عالمی وبا کی دوسری لہر سے جو نہایت خطرناک ہے،نبرد آزما ہے۔اور صورت حال اس قدر سنگین صورت حال اختیار کر چکی ہے کہ نریندر مودی حکومت کو متعدد سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ یومیہ کیسز کی تعداد بتدریج بڑھتی جاہری ہے اور اب تو عالم یہ ہے کہ یومیہ کیسز کی تعداد 3لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹر کے روسط سے مزید کہا کہ وہ اپنے پڑوسی سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، نیز ہمیں انسانیت کو درپیش عالمی چیلنج کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہیے ۔اسی دوران ایدھی فاو¿نڈیشن نے جو پاکستان کاسب سے بڑا اور شہرپہ آفاق فلاحی ادارہ ہے، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک مکتوب ارسال کر کے کورونا بحران پو قابو پانے میں مدد دینے کی پیش کش کی ہے ۔ اس ضمن میں ایدھی فاو¿نڈیشن کے چیرمین فیصل ایدھی نے مودی سے کہاکہ وہ ایمبولنس اور رضاکاروں کی ایک ٹیم بھیجنے تیار ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *