Pakistan: Police hunt for 'healer' who hit nail into woman's headتصویر سوشل میڈیا

پشاور:(اے یوایس) خیبرپختونخوا کی پولس اس پیر کی تلا میں سرگرداں ہے جس نے دارالحکومت پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو جعلی پیر نے بیٹے کی پیدائش کا جھانسہ دے کر انسانیت سوز سلوک کیا اور سر میں کیل ٹھوکی، بعد ازاں زخمی خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر نے بتایا کہ کیل ٹھکنے کے باعث حاملہ خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی تاہم5سینٹی میٹر(دو انچ) لمبی کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے۔ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ خاتون کو جعلی پیر نے بیٹے کی پیدائش کا کہہ کر سر میں کیل ٹھوکا۔ متاثرہ عورت کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں ہیں۔دوسری جانب کیپٹل سٹی پولیس افسر(سی سی پی او) عباس احسن نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی عتیق شاہ کو متاثرہ خاتون اور مبینہ جعلی عامل کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی۔

ایل آر ایچ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کو چند روز قبل طبی امداد کی خاطر لایا گیا جہاں سرجن ڈاکٹر عاصم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔سی سی پی او نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو واقعہ سے لاعلم رکھا تھا، سوشل میڈیا کے ذریعے خبر وائرل ہونے پر انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے، جلد اصل ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب مرد اور خاتون کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مریضہ کے ساتھ دو مرد اور دو خواتین کو آتے دیکھا جا سکتا ہے۔خاتون 2 گھنٹے سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہی لیکن پولیس اب تک میاں بیوی کو تلاش نہیں کر سکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *