Pakistan reports 2,988 COVID-19 cases, 67 deaths in single dayتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) سندھ میں کوویڈ19-میں مبتلا ہو کر مزید18افراد کی موت سے ملک بھر میں ایک ہی روز میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر67 اور مجموعی طور پر اب تک اس مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد26787تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے2988نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد90545تک پہنچ گئی۔ ملک میں کروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.62فیصد تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ7ہزار504تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کروناوائرس کے10 لاکھ90 ہزار176مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد5066تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.3فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3391مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورت حال سے متعلق بیان میں کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 870 ٹیسٹ کیے گئے اور 676 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے مزید 18اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 177 ہوچکی ہے جبکہ ا?ج مزید 4 ہزار 912 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 93 ہزار 393 ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 57 لاکھ 65 ہزار 215 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 530 ٹیسٹ مثبت آئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 44 ہزار 960 مریض زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *