اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں بے انتہا اضافہ ہوجانے کے باعث پاکستان اور روس نے خطہ میں امن بحال کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کر لیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ سرگی لاروف کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے ساتھ ساتھ خطہ کی مجموعی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر قریشی اور لاروف کے درمیان اتفاق رائے سے قبل دوران گفتگو پاکستان کے وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے کہا کہ بڑھتی کشیدگی سے علاقئی امن پر کاری ضرب لگ سکتی ہے اور وہ بری طرح درہم برہم ہو سکتا ہےاور زبردست خلفشار مچ جائے گا۔

انہوں نے اپنے ہم منصب سے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقوں کو صورت حال کومزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے تحمل کا مطاہرہ کرنا ہوگا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق قریشی نے یہ واضح کر دیا کہ خطہ میں کسی بھینءجنگ میں پاکستان فریق بنے گا اور نہ ہی کسی علاقائی یا پڑوسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے دے گا۔

دریں اثنا جمعہ کے روز قریشی نے نئے ایرانی سفیر متعین پاکستان سید محمد علی حسینی سے م،لاقات کی ۔اس ملاقات کے دوران دونوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خطہ میں امن و استحکام کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *