اسلام آباد: ( اے یوایس ) پاکستان میں کورونا وبا کے نگراں ادارے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن کا اعلان کیا ہے۔اسد عمر نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ وبا سے مکمل طور پر نکلنے کا حل ویکسین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور جہاز کا سفر کرنے والے شہریوں کو ویکسین لگوانے کے لیے یکم اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 31 اگست تک پبلک سیکٹرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے، دکان دار، ٹرانسپورٹزر، شادی ہالز اور ریستوران میں کام کرنے والے افراد لازمی ویکسین لگوائیں۔ 31 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اسد عمر نے کہا کہ جیسے ہی وبا کم ہوتی ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ وبا ختم ہو گئی ہے۔ن کا کہنا ہے کہ یہ آپ کی حفاظت کے لیے ہی کیا جا رہا ہے۔ آپ کا کاروبار چلے تو ہی معیشت بھی چلے گی۔اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سندھ حکومت کی پوری مدد کریں گے۔ان کے بقول سندھ حکومت کرونا کو بڑے مستعد انداز میں دیکھ رہی ہے، شہر کو بند کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔