Pakistan ‘successfully’ test-fires missile injuring people, destroying houses in civil areaتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان میں کیا گیا میزائل اپنے عام شہریوں پر بھاری پڑا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی نے گذشتہ دنوںشاہین 3 کا کامیاب تجربہ کیا اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس کو لے کر اپنے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ لیکن بعد میں یہ تجربہ تنازعات میں پڑ گیا۔ اس بیلسٹک میزائل کا تجربہ بلوچستان کے ڈیرہ غازی خان سے کیا گیا تھا۔

بلوچستان ریپبلکن پارٹی نے کہا کہ شاہین 3 کا کامیاب تجربہ کرکے بدھ کے روز ، میزائل ڈیرہ بھگتی کے رہائشیعلاقے راکی سے فائر کیا اور بگٹی میں رہائشی علاقے میں گر گیا۔ جس سے کئی گھر تباہ ہوگئے اور کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں ، اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر جم کر عمران خان حکومت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

بلوچستان ری پبلکن پارٹی نے ٹویٹ کر بتایا کہ پاک فوج نے بدھ کے روز شاہین 3کا کامیاب تجربہ کیا یہ میزائل ڈیرہ غازی خان کے راکھی علاقے سے داغی گئی اور بگٹی میں رہائشی علاقے میں آ گری۔ بلوچستان ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے بھی کہا کہ میزائل تجربے کے دوران لوگ زخمی ہوئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پاک فوج نے بلوچستان کو تجربہ گاہ بنایا ہے۔ یہ میزائل عام لوگوں کی موجودگی میںداغے گئے تھے۔

درجنوں مکانات تباہ اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔بگٹی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان ہماری مادر وطن ہے ، یہ کوئی لیبارٹری نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے اس اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ پاک فوج کے بیان کو تسلیم کیاجائے توشاہین 3 میزائل کی اسٹرائیک رینج 2750 کلومیٹر ہے۔ پاکستان میں عہدیداروں نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ یہ ٹیسٹ خود دفاع کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مرکز ہندوستان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *