Pakistan successfully test-fires surface-to-surface ballistic missile Ghaznaviتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یوایس) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ غزنوی میزائل زمین سے زمین تک کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو بھی جانچا گیا۔ کمانڈر اے ایس ایف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو سراہا۔

جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور عکسری قیادت نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو مبارکباد بھی دی۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں پاکستان شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، شاہین ون اے900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *