پشاور: پاکستان ہندوستان کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا ہے۔پاکستان نے ایک بار پھر ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کرتے ہوئے ٹول کٹ تنازعہ میں اپنی ٹانگ اڑائی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی نے پیر کو ٹویٹ کر ماحولیاتی کارکن اور ٹول کٹ معاملے میں گرفتار دشا روی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کی حکومت میں ہندوستان اپنے خلاف تمام آوازوں کو خاموش کرنے میں یقین رکھتا ہے۔
عمران خان حکومت کے آفیشل ہینڈل سے ایک کلپ ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں دشا کو گرفتار کرکے لے جاتے ہوئے دکھا گیا ہے۔جانکاری کے مطابق ، ٹول کٹ کیس کے ملزم ایڈوکیٹ نکیتا جیکب نے ممبئی سپریم کورٹ میں ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
نکیتا نے دہلی کی عدالت کی جانب سے ا ن کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے بعد اٹھایا ہے۔ دہلی میں کسانوں کے مظاہروں سے متعلق ٹول کٹ کیس میں دہلی پولیس ایک بار ممبئی کے گورے گاو¿ں میں نکیتا کے گھر جاکر تلاشی بھی لے چکی ہے ، اس لئے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے نکیتا نے پیر کے روز ممبئی ہائی کورٹ میں ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی۔
نکیتا جیکب نے اسی ہفتے کے لئے اپنی گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسی مدت کے لئے ٹرانزٹ پیشگی ضمانت طلب کی ہے ، تاکہ وہ متعلقہ کورٹ میں ضمانت کی درخواست داخل کرسکے۔ نائک کے وکیل نے کیس میں فوری سماعت کی اپیل کی ، لیکن جسٹس پی ڈی نائک کی سنگل بنچ نے منگل کو سماعت کے لئے تاریخ مقرر کردی ہے۔
