اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ پاکستان مارچ کے آخری عشرے میں افغان امن پر قومی مباحثہ منعقد کرے گا۔

اسپیکر نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد جنگ زدہ ملک کی صورت حال پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مباحثہ کیا جائے گا۔

قیصر نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن قائم ہونے سے خطہ میں استحکام پیدا ہو گا۔نیز افغانستان میں امن پاکستان کے ہی نہین بلکہ پورے خطہ کے بہترین مفاد میں ہے۔ توقع ہے کہ یہ مباحثہ قومی اسمبلی کے سکریٹریٹ میں ہوگا ۔

قانون ساز، دانشوران، سول سوسائٹی کے کارکنان اور میڈیا کے نمائندے بھی اس مباحثہ میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیے جائیں گے۔پاکستان متواتر یہ کہتا رہا ہے کہ وہ افغانستان میں امن چاہتا ہے کیونکہ جنگ زدہ ملک میں عدم استحکام اس کے مفاد میں نہیں ہے۔

جمعہ کو امریکہ اور افغان طالبان نے اعلان کیا تھا کہ طرفین میں امن معاہدہ 29فروری2020کو ہو جائے گا۔

اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو نے دوحہ میں امریکی مذاکرات کاروں کی پورے افغانستان میں تشدد میں کمی لانے کے حوالے سے طالبان سے مفاہمت ہو گئی ہے ۔او ر 29فروری کو معہادے پر دستخط کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے بعد بین افغان مذاکرات میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کی کوشش کی جائے گی اور افغانستان کے لیے مستقبل کے سیاسی روڈ میپ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *