اسلام آباد: پاکستان او ترکی نے دو طرفہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ اور تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے دو یاد داشتہائے مفاہمت پر دستخط کیے۔

یہ مفاہمت صدر رجب طیب اردوغان کے دو روزہ دورے کے دوران فرصت کے اوقات میں جمعرات کی شب تجارت و سرمایہ کاری کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔ورکنگ گروپ نے جو دو یادداشت ہائے مفاہمت پر دستخط کیے ہیں ان میں سے ایک میں تجارتی سہولتیں اور کسٹمز تعاون سے متعلق ہے اور دوسرے حلال سند کے شعبہ میں تعاون مزید بڑھانا شامل ہے۔

طرفین نے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے والی منڈیوں تک رسائی اور تجارتی سہلتوں کے توسط سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔اجلاس کے بعد فریقین نے دو طرفہ تجارت کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اور اقتصادی سرگرمیوں اضافہ پر اتفاق کیا۔

طرفین میں صنعتی زمرے میں مشترکہ پراجکٹوں کے قیام میں اپنے متعلقہ تاجروں کی حوصلہ افزائی اور ای کامرس کے میدان میںتعاون دینے پر بھی اتفاق کیا۔دریں اثنا وزارت کامرس اور ٹریڈ دیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستان ترکی بزنس سے بزنس نیت ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا۔

کامرس سکریٹری احمد نوازسوخیرانے اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔انہوںنے دونوں ممالک کے اقتصادی فائدے کے لیے گرمجوش دو طرفہ رشتوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *