سری نگر: پاکستان کے فوجیوں نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کے تین مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا ہندوستانی فوج نے فوری جواب دیا۔
پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ میں کم ا زکم 6شہری زخمی ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول سے متصل دو سیکٹروں شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے تنگ دار اور نوگام میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
کرناہ سیکٹر کے تنگ دار علاقہ میں جمعہ کو علی الصباح پاکستانی فوج کے ذریعہ جنگ بندی اور گولہ باری کیے جانے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کپواڑہ کے سینیر پولس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے ۔تاہم ابھی گولہ باری جاری ہے ۔ اور ہندوستانی فوج اس کا منھ توڑ جواب دے رہی ہے۔
ایک اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں ہوئی ۔ایک اعلیٰ فوجی افسر نے کہا کہ پاکستان نے نوگام میں ایل او سی سے لگتے ہوئے علاقہ میں مارٹر وں اور ہلکے اسلحے سے فائرنگ کر کے بلا اشتعال جنگ بندی خلاف ورزی کی ہے۔
ہندواڑہم کے ایس پی نے نوگام سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تصدیق کر دی۔