Pakistan will play important role in bringing peace in Afghanistan, says Gen Bajwaتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:افغانستا ن میں پس پردہ پاکستان کے کردار اور طالبان کی مدد کرنے کے خلاف مختلف ممالک میں پاکستان مخالف احتجاجی مظاہروں کے سائے میں پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے کہاکہ ان کا ملک افغانستان میں امن و استحکام لانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا جاری رکھے گا۔

کاکول میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوا نے کہا کہ ہم اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کریں گے نیز ہم عالمی برادری پر تسلسل سے کہتے رہے ہیں کہ اسے افغانستان کے پرامن تصفیہ کے لیے اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔

جنرل باجوہ نے اپنے اس بیان کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے امن میں اہم کردار ادا کرے گا۔ باجوہ نے کہا کہ طالبان کو عالمی برادری سے خواتین اور انسانی حقوق کے حوالے سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔ نیز اپنی زمین کو کسی اور کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

ہم نے واضح طور پر اور بار بار عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ افغان عمل میں غیر جانبدارانہ اور مربوط انداز میں اپنا کردار ادا کرے۔باجوا کا یہ بیان افغانستان میں تختہ پلٹ میں پاکستان کے کردار کے خلاف دنیا بھر میں پاکستان مخالف مظاہروں اور اس پر طالبان کی مدد کرنے کا الزام عائد کیے جانے کے چند روز بعد آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *