اسلام آباد: پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے عہد کیا ہے کہ متعصب نظریات کے حامل انتہاپسندوں کو ملک کو یرغمال بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

2014میں خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہشت گردانہ حملے کی ،جس میں 132طلبا سمیت149افراد ہلاک ہوئے تھے، پانچویں برسی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں اس امر کی تصدیق کی کہ انتہاپسندانہ سوچ کے حامل افراد کو ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ انتہاپسندوں کو ہر گز بھی اس کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ملک کو اپنے متعصب نظریہ کایرغمال بنا لیں۔صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک اور اس کے عوام طلبا اور ان کے اساتذہ کی خونریز ی کبھی فراموش نہیں کریںگے۔

علوی نے کہا کہ آج کے دن کو یاد کر کے ہر آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں۔اور ہم اپنے اس مضمم عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور ان دونوں کی جڑوں کو کھاڑ پھینکیں گے۔ پاکستان کی فوج کے سربراہجنرل قمر جوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ خونریزی کبھی بھلائے نہیں بھولی جائے گی۔

باجوہ نے کہا کہ طویل عرصہ کی کوششوں کے بعد پاکستان انتہاپسندی کے روگ سے نجات پا سکا ہے۔ہمیں متحد ہو کر پائیدار امن اور پاکستان کی خوشحالی کی جانب پیش رفت کرنی ہے۔واضح ہو کہ 16دسمبر2014کو فوجیوں کے بھیس میں8,10خود کش حملہ آوروں نے اسکولپر حملہ کر دیا اور ایک ایک کلاس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 132طلبا سمیت149افراد ہلاک ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *