House and not PTI chief to decide when to announce election in Pakistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دھرنوں کے بجائے شبانہ روز محنت سے ٹھیک ہو سکتی ہے۔جہلم کے قریب کروٹ ہائیڈرو پروجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج جب ہم ڈوبی ہوئی معیشت کو سنبھالنے اور توانا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو پھر دھرنے دیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک آئینی تبدیلی سے 40 روز قبل نئی حکومت آئی ہے جو نیک نیتی سے ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2014 میں بھی عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا اہم دورہ پاکستان منسوخ ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کے تعاون سے تعمیرزیر تعمیر کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے 720 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور وہ جلد اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *