Pakistani Intruder Shot In Naushera Sector By Security Forcesتصویر سوشل میڈیا

جموں: (اے یو ایس)جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں ایل او سی پر نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی درانداز زخمی ہوا ہے معلوم ہوا ہے کہ فوج نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کربڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا اطلاعات کے مطابق راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں اتوار کے روز فوج نے ایل او سی کے نزدیک مشتبہ افراد کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا جس دوران اُنہیں للکارا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے فینسنگ کے نزدیک آنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی جس دوران ایک پاکستانی درانداز جس کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی زخمی ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی پاکستانی درانداز کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ درہال راجوری میں قائم فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے بعد راجوری میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راجوری کے سرحدی اور نشیبی علاقوں میں فوج کی جانب سے لگاتار تلاشی لی جارہی ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔بتادیں کہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز راجوری کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔انہوں نے میٹنگ کے دوران آفیسران سے تاکید کی کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *