Pakistani jailed for sloganeering at Masjid-e-Nabwiتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب نے مسجد نبویﷺمیں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔برطانوی میڈیا نے اس ضمن میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرایک پاکستانی شہری کو تین سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ اس پر 10 ہزارریال جرمانہ بھی عائدکیا ہے۔

سعودی عدالت سے سزا پانے والے محمد طاہر پر الزام تھا کہ اس نے مسجد نبوی ﷺمیں پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی، نعرے بازی کر کے آداب مسجد کی خلاف ورزی کی اور افراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہو گئی۔ محمد طاہر30 روز کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

رواں سال اپریل میں مسجد نبویﷺمیں نعرے بازی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم شہباز شریف اوراپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *