Pakistani journalist Asad kharal runs fake propaganda against Indiaتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایک پاکستانی صحافی اسد کھڑال ہندوستان کے خلاف جھوٹا پر پیگنڈا کر رہا ہے اور گمارہ کن خبریں پھیلا رہا ہے۔ ڈیجیٹل فارنسیکس ریسرچ اینڈ انالسسز سینٹر (ڈی ایف آر اے سی) کے ذریعہ چیک کرائے گئے حقائق سے انکشاف ہوا کہ کھڑال اپنا ناپاک ایجنڈا اورہندوستان کو کرادر کشی کرنے کے لیے اپنا ڈیجیٹل میڈیم ٹوئیٹر استعمال کر رہا ہے۔

کھڑال نے میبنہ طور پر ایک ویڈیو چلائی جس میں ماب لنچنگ دکھائی گئی ے اور اس نے اسے ہندو دہشت گردوں سے موسوم کر دیا۔ مزید برآں اس پر اس نے اپنا کیپشن بھی ڈالا” ہندوستان میں ہندو دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اور انسانیت سوزانتہاپسندانہ کارروائی۔

اور اس پر طرہ بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں اور نام نہاد انسانی حقوق کارکنوں کی ان ظلم و زیادتیوں پرحد درجہ مجرمانہ خاموشی اور ریا کاری۔ اس کا یہ ٹوئیٹ 3ہزار سے بھی زیادہ بار دوبارہ ٹوئیٹ ہوا ۔ایک دیگر سوشل میڈیا اکاو¿نٹ نے جس کا مقام کویت بتایا گیا، اسی قسم کے دعوے کی طرح ایک ویڈیو شئیر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *