اسلام آباد: دنیا بھر کے پاسپورٹوں کی حیثیت اور قدر کے حوالے سے سالانہ گوشوارہ جاری کر نے والے ہینلی پاسپورٹ انڈکس میں پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا بد ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ 104 ویں نمبر پرہے اور اس فہرست میں پاکستان صرف شام ، عراق اور افغانستان سے ہی بہتر ہے۔وہ صومالیہ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہے۔

جبکہ گذشتہ سال عالمی پاسپورٹ درجہ بندی میں پاکستان5ویں نمبر پر تھا۔اب پانچویں نمبر پر یمن ہے۔ایشائی ممالک میں ہندوستان بھی ٹاپ50میں جگہ نہیں پاسکا۔اس کی رینکنگ گذشتہ دس سال کے دوران10پائیدان پھسل کر 86 ہو گئی ہے جبکہ 2010میں اس کی رینکنگ 77تھی۔ہینلی پاسپورٹ انڈکس نے دنیاکے تمام پاسپورٹوں کی حیثیت کا پیمانہ کتنے ممالک میں پیشگی ویزا لیے بغیر جایا جا سکتاہے بنا رکھا ہے۔

اس معاملہ میں جاپانکا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے ۔جہاںکے شہری کو 191ممالک میں پیشگی ویزا لیے بغیر داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اس فہرست میں اعلیٰ مقام پر جو دیگر ایشیائی ممالک ہیں ان میں دوسرا نمبر سنگا پور کا ہے ۔یہاں کے شہری 190ممالک میں پیشگی ویزا کے بغیر یا پھر متعلقہ ملک کے ہوائی اڈے پرویزا فرہمی کی سہولت کا استحقاق رکھتے ہیں۔

اور تیسرا نمبر جنوبی کوریا کا ہے۔ تیسرے ہی نمبر پر جرمنی بھی جنوبی کوریا کے ساتھ شامل ہے۔ان دونوں ممالک کے شہری 189ممالک میں بغیر ویزا داخل ہو سکتےہیں۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میںیورپی ممالک بھی شامل ہیں۔ ان میں فن لینڈ اور اٹلی چوتھے(187)، لکزمبرگ، اسپین اور ڈنمارک پانچویں(187) اور سویڈن و فرانس (186)مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پرہیں۔

سوئزر لینڈ، پرتگال، ہالینڈ، آئر لینڈ اور آسٹریا ساتویں نمبر پرہے اور ان کے شہریوںکو 185ممالک میں بغیر ویزا داخل ہونے کی اجازت حاصل ہے۔جبکہ امریکہ یو کے ، ناروے، سویڈن اور فرانس کے ساتھ آٹھویں نمبر ہے۔ان ملکوںکے شہری 184ملکوں میں اور9ویں رینکنگ کے کناڈا کے شہری183ممالک میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں یا پھر انہیں ہوائی اڈے پر ویزا فراہم کیے جانے کی سہولت حاصل ہے۔

کناڈا کے ساتھ نیوزی لینڈ، مالٹا، چیک جمہوریہ اور آسٹریلیا بھی نویں نمبر پر ہیں۔ 10ویں نمبر ہپر سلوواکیہ، لتھوانیا اور ہنگری ہے ۔ان ملکوں کے شہری181ممالک میں بغری پیشگی ویا جا سکتے ہیں۔جبکہ سب سے نچلی پانچ رینکنگ والے افغانستان کے شہری26،عراق کے28، ام کے29اور پاکستان کے شہری32ملکوں میں بغیر ویزا کےیا پھر ہوائی اڈے پر ویزا لگوا کر متعلقہ ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *