Pakistani Police Arrest 22 Afghans in Torkham Raidsتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستانی سلامتی دستوں نے طورخم شہر کے مختلف علاقوں سے 22 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستانی پولیس نے کہا کہ انہوں نے طورخم میں باچا مینا سرحدی علاقے سمیت کئی سیکٹرز پرچھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران ایسے 22 افغان شہری پکڑے گئے جو پاکستان میں قانونی دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار افراد کو آج ( پیر) کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ چھاپے طورخم مارکیٹ اور باچا مینا سرحدی علاقے میں ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں کی وجہ سے مارے گئے تھے۔

واضح ہو کہ گذشتہ کئی عشروں سے پاکستان نے اس خطے میں پرامن زندگی گذارنے اور کام کاج و تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاکھوں افغان مہاجرین کو رہائش اختیار کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حال ہی میں پاکستان سے ہزاروں افغان مہاجرین وطن کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔ کچھ افغان رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئے جبکہ دیگر کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *