Pakistan's claim Jadhav against review plea a farce: Indiaتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان نے فرضی و جعلی بیانات کا تسلسل کہہ کر پاکستان کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو نے ،جسے پاکستان کی فوجی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی ہے، سزائے موت کے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی رحم کی اپیل پر کارروائی کا انتظار کرنا چاہتا ہے۔

ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ من گھڑت دعوؤں میں سے ایک ہے جس کا مقصد جادھو کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلہ پر من و عن عمل آوری کے حوالے سے پاکستان کی خاموشی کی پردہ پوشی کرنا ہے۔

گذشتہ سال عالمی عدالت نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ جادھو کی سزا پر نظر ثانی اور دوبارہ غور کرے اور ہندوستانی قونصلر کی جادھو تک رسائی کرائے۔اس کے علاوہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کلبھوشن کیس پر ہمہ پہلو نظر ثانی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور اگر ضرورت پڑے تو اس کے لیے قانون سازی بھی کی جائے اور جب تک نظر ثانی اور دوبارہ غور کا عمل پایہ تکمیل کو نہ پہنچ جائے اس وقت تک سزائے موت کے فیصلہ پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔

ہندوستان نے یہ کہتے ہوئے کہ جادھو کو فرضی مقدمہ سے سزائے موت سنا ئی گئی کہا کہ جادھو کو واضح طور پر مجبور کیا گیا کہ وہ نظر ثانی کی اپیل دائر نہ کرے۔مودی حکومت نے مزید کہا کہ ہندوستان جادھو کو بچانے اور ان کی بعافیت ہند واپسی یقینی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیے رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *