ملبورن: آسٹریلیا میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بولر ہو گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ سڈنی تھنڈر کے خلاف کھیلتے ہوئے انجام دیا۔فاسٹ بولر حارث نے ڈینیل سام، میتھیو گیلکیس اور کیلوم فگوسن کی وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک کی۔

انہوں نے 23رنز کے عوض تین کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا۔ان کے جارحانہ بولنگ کا یہ عالم تھا کہ ایک گیند انہوں نے 151.0کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے کی۔

حارث ، جو پاکستان سوپر لیگ میں لاہور قلندر ٹیلنٹ پروگرام کی دریافت ہیں، بگ بیش لیگ2019-20کے سیزن میں دھوم مچائے ہوئے ہیں۔ اس ہیٹ ٹرک سے پہلے وہ صرف تین میچوں میں دس وکٹ لے کر حریف ٹیموں کے خیموں میں کھلبلی مچا چکے ہیں۔

اس راولپنڈی ایکسپریس ثانی نے اننگز میں پانچ وکٹ لینے کا بھی کارنامہ انجام دیا ہے۔جو انہوںنے لیگ کے دوسرے میچ میں ہی انجام دیا تھا۔

لیکن اس دوران حارث سہیل نے ہر وکٹ لینے کے بعد اظہار مسرت میں ”گلا کاٹنے“کے انداز میں اپنے گلے پر ہاتھ پھیرا تھاجس کی وجہ سے ان پر زبردست تنقید کی گئی تھی اور حارث کو اظہار معذرت کرنا پڑا تھا۔

لیکن اس بار جب انہوںنے ہیٹ ٹرک کی تو عام اندازمیں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔حارث کی یہ ہیٹ ٹرک اس لیے بھی یادگار ہے کیونکہ اسی روز ایڈیلیڈ میں افغان لیگ اسپنر راشد خان نے بھی بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *