اسلام آباد: اپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عہدیداران سے کہا ہے کہ وہ قابل، لائق ار تربیت یافتہ افرادی قوت افغانستان بھیجیں۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق خان نے یہ ہدایت جمعہ کے روز افغانستان کے حوالے سے قائم ایپکس کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اس اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی، وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور قومی سلامتی مشیر معید یوسف موجود تھے۔
پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اس کام کا مقصد افغانستان میں انسانی بحران کو روکنا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک افغانستان کو امداد فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے افغان عوام کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے حالیہ اقدام کا بھی خیر مقدم کیا۔
عمران خان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان انسانی بحران کو روکنے کے لیے افغان عوام کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ نیز ہم اقوام متحدہ کی طرف سے افغانستان کے لیے امداد کی درخواست کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عمران خان کا یہ ریمارکس نیویارک ٹائمز کی حال ہی میں اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ امارت اسلامیہ کو پیشہ ورانہ عملے کی قلت کا سامنا ہے۔
