Pakistan’s mission in London gets warrants for Nawazتصویر سوشل میڈیا

لندن: حکومت پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام بھیجے گئے وارنٹ گرفتاری پاکستانی ہائی کمیش واقع لندن کو موصول ہو گئے۔

ہائی کمیشن نے اس معاملہ میں باقاعدہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن ذرائع نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ مشن کو مسٹر شریف کے گرفتاری وارنٹ کی تعمیل کرانے کی کاغذی کارروائی موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اس ضمن میں تمام قانونی تقاضوں اور طریقہ کار کے خیال رکھا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے خارجہ سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22ستمبر کو سابق وزیر اعظم کی عدالت میں حاضری یقینی بنائیں۔

مسٹر شریف کو عدالت کے ذریعہ مقر ر کی گئی دیگر تاریخوں پر بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔مکتوب کے ساتھ اس ہفتہ کے اوائل میں جاری حکم کی ایک نقل بھی منسلک ہے۔2017میں ہائی کمیشن کو حسن، حسین ، مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر کے بھی قابل ضمانت وارنٹ موصول ہو چکے ہیں۔

اس ہفتہ کے اوائل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ جائیداد معاملات میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت میں شخصی طور پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست رد کرتے ہوئے مسٹر شریف کے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیے تھے۔سابق وزیر اعظم بغرض علاج نومبر 2019سے لندن میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *