نئی دہلی : پاکستان کی صوبہ خیبر پختونخواں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہندی سنیماکے قد آور اداکار راج کپور اور دلیپ کمار کے پشتینی گھر کو خرید کر اسے تاریخی عمارت میں تبدیل کرکے اس کی دیکھ بھال کرے گی۔
قابل غور ہے کہ یہ مکان بہت ہی خستہ حال میں ہے اور اس کے منہدم ہونے کا خطرہ ہے، یہ عمارت پشاور شہر کے درمیان میں واقع ہے۔ پختونخواں حکومت میں محکمہ آثار قدیمہ نے فیصلہ کیا کہ وہ ان دو عمارت کو خرید نے کے لئے ضروری فنڈ دے گی اور اسے قومی ورثہ کا درجہ دیا گیا ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ کے ڈاکٹر عبدالصمد خاان نے کہا کہ دونوں تاریخی عمارتوں کی لاگت تعینکرنے کے لئے پشاور کے ڈپٹی کمشنر کو ایک سرکاریخط بھیجا گیا ہے ،جہاں ہندی سنیما کے دو عظیم اداکار تقسیم سے پہلے پیدا ہوئے اور زندگی کے ابتدائی ایام انہی مکانات میں گذارے۔صمد خان نے مزید کہا کہ دونوں عمارتوں کے مالکوں نے کمرشیل پلازہ کی تعمیر کے لئے ان عمارتوں کو گرانے کےلئے کئی بار کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہونے دیا گیا ۔
محکمہ آثار قدیمہ نے عمارتوں کے تاریخی اہمیت کو دھیا ن میں رکھتے ہوئے انہیں محفوظ کرنا چاہتا تھا، حالانکہ کپور حویلی کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ بلڈنگ نہیں گرانا چاہتے اور محکمہ آثار قدیمہ سے اسے محفوظ کرنے کےلئے رابطہ کر چکے ہیں، اس کے علاوہ مالک نے خیبرپختون خواں حکومت سے اس حویلی کے لئے 200کروڑ رورپے کی مانگ کی ہے۔
اداکار راج کپور کے گھر کو کپور حویلی کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ قصہ خوانی بازار میں واقع ہے، یہ 1918اور 1922کے بیچ مشہور اداکار کے دادا دیوان بشیور ناتھ کپور کے بذریعہ بنایا گیا تھا۔ راجکپور اور ان کے چچا ترلوک کپور اسی گھر میں پیدا ہوئے تھے ۔
وہیں شہر آفاق اداکار دلیپ کمار کا 100سال پررانہ پشتینی گھر بھی اسی علاقے میں واقع ہے، یہ گھر کافی خستہ حال میں اور 2014میں اس وقت کے وزیر اعظم نے اس گھر کو قومی ورثہ کا اعلان کیا تھا۔