رملہ: سلامتی دستوں کے ہاتھوں اسرائیل کو مطلوب حماس کے ایک انتہاپسند کی گرفتاری کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر میں خونریز تصادم شروع ہو گیا جس میں گولیوں کا زبردست تبادلہ ک ہوا۔ اس میں ایک 53سالہ شخص ہلاک اور گلی گلی جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس جھڑپ سے مغربی کنارے میں سلامتی کی بگڑتی صورت حال قیادت کے تئیں فلسطینیوں میں بڑھتا عدم اعتماد اور بے اطمینانی کی غمازی کر رہی ہے۔
دریں اثنا انتہا پسند گروپ حماس نے مغربی حمایت یافتہ فلسطینی اتھارٹی میں اپنے حریفوں پر، جن کی مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر حکمرانی ہے، الزام عائد کیا کہ انہوں نے چھاپے مار کر قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔نابلس اور جینین کے شہروں میں ماحول مزید عدم استحکا غیر مستحکم ہو گیا کیونکہ عام فلسطینیوں نے رات میں اسرائیلی فوج کے ذریعہ مارے گئے کے چھاپوں کا مقابلہ شروع کر دیا ہے جس نے ہر قسم کے اسلحہ سے لیس انتہاپسندوں کے ساتھ گولی باری کے زبردست تبادلہ کو بھڑکا دیا جبکہ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کا کنٹرول ڈھیلا پڑتا جا رہا ہے۔
